عمرہ پیکج کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات نےعمرہ پیکج کی قیمت میں25 فیصد کمی کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں، زائرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے ہوگئے ہیں۔طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔ سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔خلیجی میڈیا کے مطابق گرم موسم کی وجہ سے بہت سے زائرین نے اپنا سفر روکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

close