عام شہریوں پر طواف کعبہ کی پابندیاں ختم ۔۔۔ مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)عام شہریوں پر طواف کعبہ کی پابندیاں ختم ۔۔۔مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے کرونا ویکسین کی دونوں خواراکیں لگوائیں ہوئی ہیں انہیں مسجد الحرام میں طواف کی ادائیگی اور مسجد نبویؐ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہے ۔ اب ہر نمازی اوقات نماز کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کر سکتے ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق

مسجد نبوی ؐمیں نماز کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی سماجی فاصلے کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔الحرمین الشریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کیلئے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں جس کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اتوار سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی گئیں

۔الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وبا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد اب مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جاسکیں گی۔انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم کر دیا گیا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کرنے کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ جن میں نماز ادا کرنے کے روح پرور مناظر ہیں۔

close