بارشیں کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔