نادرا نے چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔
خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ جاری کیا ہے۔
یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔






