آج نبی آخر الزماں ﷺ کی ولادت کا مبارک مہینہ شروع ہو رہا ہے اور جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک اسلامی ملک میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دبئی کے سرکاری انسانی وسائل کے محکمے نے 28 اگست بروز جمعہ کو جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری محکموں، حکام اور اداروں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوں گی جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی۔
کابینہ نے کہا کہ جن اداروں کو مختلف کام کے انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے وہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے اپنے شیڈول کا تعین کر سکتے ہیں۔ تاہم شفٹوں میں کام کرنے والے یا عوامی خدمات پر مامور اداروں کے ملازمین کو ان کے متعلقہ سرکاری ادارے آپریشنل ضرورت کے مطابق چھٹی دیں گے۔






