بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحدی علاقوں میں شدید بارشوں اور پہاڑی سیلاب کے باعث کم از کم 40 دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میگھالیہ سے آنے والے تیز رفتار سیلابی پانی نے بنگلہ دیش کے ضلع نیتروکونا کے سرحدی علاقوں کلماکنڈہ اور درگا پور میں صورتحال خراب کردی۔ پانی کے بہاؤ کے باعث سڑکیں زیرِ آب آگئیں جبکہ کئی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی ندیوں اور نالوں میں اچانک پانی داخل ہونے سے مہادیو، گنیشواری اور منگلیشوری ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے نتیجے میں قریبی آبادیوں میں سیلاب پھیل گیا۔
سیلاب کے باعث متعدد مچھلی فارموں کو بھی نقصان پہنچا، جہاں تالابوں کے کنارے ٹوٹنے سے مچھلیاں پانی کے ساتھ بہہ گئیں۔ بعض سرکاری پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی رہائشیوں اور بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق رات کے وقت پہاڑی علاقوں سے اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے سرحدی علاقوں کو متاثر کیا، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی پھیل گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






