//

مشہور کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافی لاگت صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت نئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔ یہ قیمتیں 31 جولائی تک یا اسٹاک ختم ہونے تک دستیاب ہوں گی۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد اس گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ بعد ازاں اس کی قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہو جائے گی۔

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی نئی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔

کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں عارضی رعایتی پیکیج کے تحت جاری کی گئی ہیں، تاہم اضافے کے باوجود تینوں ہائبرڈ گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close