//

کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے سلسلے کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں رات سے جاری بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور شہریوں کو بوندا باندی کی توقع ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کے باعث اسلام آباد سمیت کئی علاقوں کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close