گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمۂ موسمیاتِ پاکستان نے دو سے چار مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث چار مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں کل سے بارش متوقع ہے، جبکہ مری اور گلیات سمیت وسطی پنجاب میں بھی اسی دوران بارش ہو سکتی ہے۔

تین اور چار مئی کے درمیان جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو سے چار مئی کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ کل سے تین مئی تک بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کسانوں کے لیے موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت پر مبنی اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close