کہاں کہں بارشیں ہونگی ؟َ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی علاقوں میں موسم قدرے مختلف رہے گا، جہاں دیر، چترال، سوات اور مالم جبہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور باجوڑ میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید برآں خیبر، کوہاٹ، پاراچنار اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close