کوئٹہ میں اسکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی قومی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر انتقال کر گئی ہیں، جس کی تصدیق سیکریٹری کھیل بلوچستان نے کر دی ہے۔
سیکریٹری کھیل کے مطابق آرزو حیدر نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلورمیڈلز جیتنے والی باصلاحیت کھلاڑی تھیں اور حادثے کے بعد انہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج رہیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق آرزو حیدر کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایوب اسٹیڈیم جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی اسکوٹی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد کھیلوں کی دنیا میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، بلوچستان اسپورٹس حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرزو حیدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






