آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم اوربارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

 

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ہوئی جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برف باری سے موسم سرد ہوگیاہے۔
دوسری طرف  وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر بند ہوگئی جس کے باعث سیاحوں کی 20 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں۔
بلوچستان کی وادی زیارت کے بالائی علاقوں، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بھی بارش ہوئی ہے، بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے،وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور نواحی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے،گزشتہ دنوں بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مطلع صاف اور موسم گرم ہوگیاہے، شہرقائد میں آج پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close