سادہ روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

سادہ روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا جن بے قابوہوگیااور سادہ روٹی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوگیا ۔
لاہورمیں تندوروں سے روٹی غائب ہوگئی اور جہاں روٹی دستیاب ہے وہاں 14 کی جگہ 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے تندور مالکان نے خودساختہ طور پرروٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اورمختلف علاقوں میں نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔
تندور مالکان کامؤقف ہے کہ ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجس کے بعد روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close