گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد جمعہ کو مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں آندھی کے باعث درخت گر نے سے تین کے قریب کارکن زخمی ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق چکوال، تلہ گنگ اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی،ٹیکسلا اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ کوئٹہ شہر میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، احمدپورسیال وگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔راولپنڈی ،اسلام آباد میں بھی تیز بارش ہونے سے گرمی کی شدت کم آئی ۔اسلام آباد میں بھی اچانک آندھی چلنے سے تیز ہوائوں کے باعث مختلف علاقوں میں درِخت گرگئے۔ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں پارٹی کی کورکمیٹی اجلاس کے دوران آندھی کے باعث درخت گر گیا،درخت گرنے سے بچہ اور والد سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔

close