ملازمین کو تین تنخواہوں کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے افسران اورملازمین کیلیے تین بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم 7فروری سے قبل چھٹیوں پر گئے ملازمین اعزازیہ کے حق دار نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اپنے افسران اور ملازمین کو 3 اعزازیے دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملازمین کو3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا لیکن تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیاجائیگا ۔اس کے علاوہ سروس ٹریبونل یاعدلیہ سے رجوع کرنیوالے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں ملے گا اور 7فروری سے قبل چھٹیوں پرگئے ملازمین اعزازیہ کے حق دارنہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے بعد مارچ میں ملازمین کو 2 اعزازیہ پہلے ہی دے چکا، رواں مالی سال میں الیکشن کمیشن اپنے ملازمین کو 5 اعزازیے دے رہا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قواعد کے تحت کوئی ادارہ ایک مالی سال میں صرف ایک اعزازیہ دے سکتا ہے۔

close