انتہائی شدید سمندری طوفان کراچی سے کتنے فاصلے پر؟

کراچی (پی این آئی) شدید سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کراچی کے جنوب سے 1160 کلومیٹر دور ہے۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان سازگار موسمیاتی صورتحال کے باعث مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 130 سے 150 کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے۔ سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بتایا گیا ہے کہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔۔۔۔

close