جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مسافر قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ نے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو مسافر قرار دے دیا ہے۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ خواجہ آصف نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، ان کے حلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں، جس امیدوار کے ساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سے بات کی جا سکتی ہے ، تاہم جہانگیر ترین سے ہمارا اچھا تعلق موجود ہے۔۔۔۔۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا خاندان 1857 سے عملیت پسند ہے ، اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر شاید 2013 سے پہلے والے ارکان الیکشن لڑیں ، پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سے مقابلہ ہوگا لیکن حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔۔۔

close