محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب ،گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا .جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کرم اور کوہستان میں آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

close