برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے امیگریشن ویزے کھول دیئے، ویزہ فیس بھی کم، کس کس کو ویزہ ملے گا؟

لندن (پی این آئی) برطانیہ سے ہنرمند پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔۔۔۔۔ برطانوی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لیے برطانیہ میں کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ امیگریشن کیٹیگری میں پہلی مرتبہ پولیس افسران، صحافیوں، ججوں، خفیہ افسران، بیرسٹروں، وکلا اور فلائٹ پائلٹس بھی شامل ہیں ،افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں موسیقار، ڈانسر، ڈاکٹرز، اداکار اور سائنس دانوں سمیت 31 کیٹیگریز بھی مختص کی گئی ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیورز، انسٹرکٹرز، ریلوے اسٹیشن اسسٹنٹس، ائرہوسٹس، کیبن کریو، وٍٹرنری ڈاکٹرز، درزی بھی برطانیہ منتقل ہوسکیں گے جبکہ مستری مزدور، ائیرکرافت انجینئرز، اے سی فریج انجینئرز، ویلڈرز، چیریٹی افسران اور اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے بھی مواقع ہیں۔۔۔۔۔سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن کے لیے منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لیے ویزا فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔۔۔۔۔

close