رواں ہفتہ کے دوران شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دھند پڑنے کی پیشگوئی کردی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند شروع، خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا آغاز ہوگیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ رواں ہفتہ کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث ذرائع آمدو رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، فضائی آلودگی حساس لوگوں کے لیے غیر صحت بخش ہو سکتی ہے۔

close