واٹس ایپ صارفین کیلئےخوشخبری

ویب ڈیسک(پی این آئی)واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور میسجنگ کے ساتھ ساتھ اس میں آڈیو و ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔

close