بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،27اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی،ترجمان کے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی،مری، گلیات، راولپنڈی ،اٹک، جہلم، چکوال اور گجرات میں بارشیں ہوں گی،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

close