آج بھی درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچے گا، گرمی کی شدید لہر کب تک جاری رہے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محمکہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔ نوابشاہ، لاڑکانہ، جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ راجن پور میں 49، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری موجودہ گرم موسم کے دوران بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔ یہ بات شہرہ کے لیے پریشانی کا باعث ہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات دگنی ہوگئی ہیں۔ صوبہ سندھ کے شہروں حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں 8 سے 12 گھنٹے جبکہ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے….

close