سیالکوٹ، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا جلسہ روک دیا، عثمان ڈار ساتھیوں سمیت گرفتار

سیالکوٹ (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں اہم تجارتی شہر سینٹ میں جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت نے دو کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجد ملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پرامن جلسہ ہماراحق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا، ہم نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا ہے۔۔۔۔

close