ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہا ڑ وں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

close