ہلکی بارشیں اورپہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات

میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخواہ : کالام،میر کھانی 03، چترال، دیر 02اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، پاراچنار منفی 06، گوپس،اسکردو منفی03، کالام منفی02اور استور میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close