ہم ہمیشہ سے ہی اسرائیل کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب نے شرط بھی بتا دی

منامہ (پی این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مشروط آمادگی ظاہر کردی۔بحرین میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی اسرائیل کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنے کے

خواہاں ہیں لیکن اس کیلئے فلسطین شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل خطے میں مقام اور پائیداری چاہتا ہے تو آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی خطے میں امن لایا جاسکتا ہے، ہمیں اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

close