سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 193 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال، دیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔






