اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر کے تدفینی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم 4 جولائی کو ترکی روانہ ہوں گے، جہاں وہ ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکی کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوگی۔
سرکاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 5 جولائی کو ترکی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






