پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیس کی سماعت کرنے والا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے سماعت کرنے والا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم بینچ ٹوٹ گیا ۔۔۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔۔۔۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جب سماعت کے لیے آیا تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔

جسٹس امین نے کیس سننے سے معذرت کرلی، جسٹس امین نے گزشتہ روز کے فیصلے کے تناظر میں سننے سے معذرت کی۔۔۔۔۔ اس موقع پر جسٹس امین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سسنے سے معذرت کرتا ہوں۔۔۔۔۔جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا اور اب کیس میں نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔۔۔۔

close