لندن، نواز شریف کے معالج ڈاکٹرعدنان پر حملہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں نا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں ڈاکٹر عدنان کو گہرے زخم آئے ہیں ۔ شریف فیملی کے ترجمان کہنا ہے کہ پاک لین میں دو نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر راڈ سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہیں، لندن سے مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق دو نقاب پوش افراد نے دھاتی راڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں حملے سے متعلق اطلاع ملی ہے اور وہ معاملے کی چھان بین شروع کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close