کسی بھی فوج کا خاصہ یہ دو چیزیں ہیں،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اہم بات کہہ دی

راولپنڈی(پی این آئی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر کھاریاںکا دورہ کیا جہاں انہوں نے انٹرنیشنل پاکستان آرمی سپرٹ

مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ مقابلوں میں امریکا، برطانیہ، روس سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں، پاک فوج کی 7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں۔مقابلوں میں جسمانی، ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا، مقابلوں کا مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا، مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئے۔انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والے غیرملکی شرکا کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی، جسمانی فٹنس جوابی حکمت عملی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ کراچی کور آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کی فاتح قرار پائی، ملتان کور دوسرے اور راولپنڈی کور تیسرے نمبر پر رہی، ترکی نے انٹرنیشنل ٹیموں میں گولڈ میڈل حاصل کیا، آرمی چیف نے مقابلوں میں شرکت کرنے والے شرکا کو مبارکباد دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close