پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ نئی اپڈیٹ کے بعد اب کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ معلومات کے مطابق فیس بک نے بعض پیجز اور پروفائلز کے لیے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی ہے۔
نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف اپنے فیس بک پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو فیس بک اسے ’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘ تک رسائی دے دیتا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے ڈالرز میں کمائی شروع کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے فیس بک پر کمائی کے لیے سخت شرائط موجود تھیں، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم اور مخصوص تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ کرنا لازمی تھا، جس کے باعث نئے کریئیٹرز کے لیے مونیٹائزیشن تک پہنچنا مشکل سمجھا جاتا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس نئی سہولت سے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے آمدن کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، تاہم فیس بک کے قواعد و ضوابط اور مقررہ شرائط پر عمل کرنا بدستور ضروری رہے گا۔ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تبدیلی ابھی ہر اکاؤنٹ یا پیج کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






