محسن نقوی کی ایرانی وزارت خارجہ آمد، عباس عراقچی سے اہم ملاقات کا احوال سامنے آ گیا

تہران میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایران کے دورے کے دوران ان کا ایرانی وزارت خارجہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے تعلقات، حالیہ معاہدوں کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعاون، سرحدی امور اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close