پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ارشد ملک نے قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی 5 ہزار کے نوٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ملک نے ایوان میں نشست پر کھڑے ہو کر 5 ہزار روپے کا نوٹ لہرایا اور کہا کہ اس پر بانی پاکستان کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






