پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بعض لوگ ایسی افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کو جو عزت اور وقار حاصل ہوا ہے، ایسے موقع پر اس نوعیت کی بحث صرف ملک دشمن عناصر ہی کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے، جبکہ جب وہ خود اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






