سماجی رابطوں کے لیے انٹرنیٹ پر کئی سوشل میڈیا ایپس ہیں فیس بک انسٹاگرام واٹس ایپ اور تھریڈز صارفین کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔
بھاگتی دوڑتی زندگی کے اس دور میں جہاں لوگوں کے پاس ایک دوسرے سے ذاتی ملاقات کا وقت کم نکلتا ہے، انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کی کئی ایپس باہمی رابطوں کے لیے موثر ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔
فیس بُک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز ایسی سائٹس ہیں، جو صارفین میں بہت زیادہ مقبول اور اس کا کم پڑھے لکھے صارفین کے لیے بھی استعمال کافی آسان ہے۔
اب ان سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے نیا مشترکہ لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سسٹم کے تحت صارفین ایک ہی پاس ورڈ سے تمام ایپس میں سائن اِن کر سکیں گے۔ یہ نیا “میٹا اکاؤنٹ” سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا۔
آئندہ ایک سال کے دوران صارفین کو مرحلہ وار یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






