وفاقی حکومت نے درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس 0.5 فیصد سے بڑھا کر دوبارہ 18 فیصد کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس دوبارہ 18 فیصد پر بحال کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اگست 2025 میں ملک میں چینی کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے چینی پر سیلز ٹیکس کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے تحت درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کر دیا تھا۔
درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس کی اس رعایت کا اطلاق صرف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی درآمدی چینی پر تھا اور وفاقی حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب درآمدی چینی پر 0.25 کی بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور اس کا اطلاق 22 اپریل 2026 سے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





