پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تبدیل، ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی 20 کے لیے الگ الگ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈا ئریکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ سٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔۔۔

close