منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 22 افراد ہلاک

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بلاوایو کے قریب منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔زمبابوے ریپبلک پولیس نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربتایا کہ بلاوایو-بیٹ برج روڈ پر ٹویوٹا کوانٹم گاڑی جس میں 21 مسافر سوار تھے

اورایک ٹرک جس میں ایک شخص سوار تھا کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو دیگرافراد زخمی ہوئے۔زمبابوے کے سب سے بڑے روزنامہ دی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق منی بس میں سوار تمام 22 افراد بشمول ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔

close