پاکستان اور انگلینڈ کا آج شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ خطرے میں پڑ گیا، وجہ کیا بنی؟

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)ترجمان کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ بھی یکم دسمبر کے بجائے ایک دو روز تاخیر سے شروع کرنے پر مشاورت جاری ہے، میچ کے لیے 11 کھلاڑی فٹ ہونا ضروری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی رپورٹ پر آج شام تک صورت حال واضح ہوسکے گی کہ ٹیسٹ میچ جمعرات کو شروع ہونا ممکن ہوسکے گا یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اعلان بعد میں ہوگا، انگلش کرکٹرز فوڈ پوائزنگ وائرل انفکیشن کا شکار ہیں۔انگلش ٹیم کے ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔۔۔۔

close