لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن اس کے باوجود ان کا زیادہ ذکر نہیں کیا جا رہا تھا۔
ایک انٹرویو میں خوشدل شاہ نے کہا کہ ابتدا میں کہا جاتا تھا کہ صاحبزادہ فرحان صرف ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں آئے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ گزشتہ چار سے پانچ سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل ٹاپ پرفارمرز میں شامل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی تو اس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






