اسلام آباد، ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزرز کا بڑا مظاہرہ، ریجن ایسوسی ایشنز کی بحالی، رمیز راجہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا گیا

 

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر کے ہزاروں کرکٹرز، آرگنائزر نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔ ارگنائزرز کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے ملک کی گراس روٹ کرکٹ کو تباہ کر دیا جبکہ کلب کی سکروٹنی بھی سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ 2014 کا آئین بحال کیا جائے۔

 

 

 

اس موقع پر رمیز راجہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹ آرگنائزر شکیل شیخ کا کہنا تھاکہ ہم کرکٹ کی بحالی کے لئے نکلے ہیں اور اسکی بحالی تک میدان میں رہیں گے انکا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے بعد کراچی لاہور میں بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرکٹ آرگنائزر اور کرکٹرز کو انکا حق دیا جائے اور ملک بھر کے ریجنز اور ایسوسی ایشن بحالی کی جائیں۔ مظاہرین نے پریس کلب تا ایف سکس مارچ بھی کیا اورکرکٹ کا سامان بھی نظر آتش کیا،مظاہرے میں سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پی سی بی محمد نعمان بٹ ،کے پی کے سے سابق ممبر گل زادہ ،کراچی سے شفیق کاظمی، بلوچستان سے گل محمد کاکڑ، امتیاز ابڑو، اندورون سندھ سے لالا تنویر،لاڑکانہ ریجن کے سابق صدر آغا جاوید احمد ،سکھر کے صدر نیاز احمد لاشاری ،سکھر کے سیکرٹری شفیع محمد عدنان شاہ ،دادو سے پرویز احمد چانڈیو ،جیکب آباد سے فیصل احمد ،سرفراز شیخ ۔خیرپور سے نذیر ۔بہاولپور ریجن کے سابق صدر طارق سرور ،ڈیرہ غازی خان سے شاہد لغاری ۔جہلم سے خورشید بٹ ۔گجرات سے عشرت علوی ۔اٹک سے ملک ظہیر۔قصور سے ندیم بٹ۔ فیصل آباد سے رانا انیس ۔چکوال سے شعیب بٹ ۔لاہور سے حافظ شہباز ۔راولپنڈی سے مبشر قصوری اور صبحی اظہر ۔لیہ سے سابق صدر کامران حیدر ۔مردان سے اسداللہ خان ۔گوجرانولہ سے بابا عنصر ظفر ۔اسلام آباد سے ناصر اقبال ۔میرپور ازادکشمیر سے سابق صدر ناصر بٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

close