پاکستان کو ون ڈے میچز کی کمی کا سامنا

لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مضبوط کمبینیشن تشکیل دے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، جو رواں برس پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہوگی۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، تاہم فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو اب تک صرف 10 ون ڈے میچز ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ان محدود مواقع میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک متوازن اور مضبوط اسکواڈ تیار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان نے 5 ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، جن میں 3 میں بیرون ملک شکست جبکہ 2 ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close