قومی ٹیم میں اختلافات؟ شکست کے بعد بڑا ردعمل

لاہور: بنگلہ دیش کے ہاتھوں حالیہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد ہیڈکوچ سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکست کے بعد ٹیم میٹنگ میں ہیڈکوچ نے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے واضح کیا کہ بعض سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے اور انہیں اپنی کارکردگی پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کپتان کے بعض فیصلوں پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیڈکوچ جلد ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close