پشاور: ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے بعد بھینس کے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گائے کے دودھ کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 240 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
نرخنامے کے مطابق دہی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخنامہ دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






