واشنگٹن: امریکا میں گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں عمل میں آئی، جہاں امیگریشن حکام نے 26 سالہ پرمندرپال سنگھ کو 21 مئی کو حراست میں لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر گاڑیوں کی چوری اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں، اور اسے ملک بدر کیے جانے تک حراست میں رکھا جائے گا۔
امریکی امیگریشن حکام کے مطابق کیس کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ملزم کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






