پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کپتان محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے زیرِ تفتیش قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق دونوں کرکٹرز نے اپنی متعلقہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے باعث انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
محمد رضوان کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں سوئی گیس کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا، جبکہ امام الحق کو او جی ڈی سی کی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔






