لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ناہید رانا فائنل میں دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی، جو کوالیفائر جیت کر ریکارڈ پانچویں بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہے، اتوار 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹائٹل کے لیے میدان میں اترے گی۔ فائنل میں زلمی کا مقابلہ دوسرے ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین مدِمقابل ہوں گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طور پر ناہید رانا کو 13 اپریل تک این او سی جاری کیا تھا، تاہم پشاور زلمی کی فائنل میں رسائی کے بعد بورڈ نے خصوصی طور پر نیا این او سی جاری کر دیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ ایک بڑی فرنچائز لیگ کے فائنل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیم نے بھی کھلاڑی کو مکمل فٹ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






