بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،سابق کرکٹر کی تنقید

کراچی(پی این آئی)بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،سابق کرکٹر کی تنقید۔۔۔۔۔۔۔۔۔سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کار بالر کو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔پروگرام میں شریک ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ رضوان اور بابر پلیٹ فارم بنا کر دے رہے ہیں، میں ان دونوں کی بہت بڑی فین ہوں۔۔۔۔۔

close